چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج میچ دونوں ٹیموں کے لیے محض ایک رسمی کارروائی تھی، پاکستانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک پوائنٹ ہی حاصل کر سکی اور وہ بھی بارش کے باعث۔

راولپنڈی میں 27 فروری 2025 کو مسلسل بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا (آئی سی سی)

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کے درمیان میچ راولپنڈی میں ہونے والی مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج میچ دونوں ٹیموں کے لیے محض ایک رسمی کارروائی تھی تاہم یہ اپنی مہم کا اختتام فتح کے ساتھ کرنا چاہتی تھیں۔

میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہونا تھا تاہم راولپنڈی میں رات سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث گراؤنڈ میں پانی جمع تھا اور میچ کا ٹاس تک ممکن نہیں ہو پایا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے بدھ کو پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا کیونکہ گراؤنڈ کی صورت حال مناسب نہیں تھی۔

میزبان پاکستان کے لیے اپنی سرزمین پر چیمپیئنز ٹرافی 2025 ایک مایوس کن ایونٹ ثابت ہوا۔ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں 60 رنز سے شکست کے بعد دبئی میں انڈیا کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے ہار نے عملی طور پر انہیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا۔

بنگلہ دیش نے بھی اپنی مہم کا آغاز شکست سے کیا جب بنگال ٹائیگرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے انڈیا اور نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنا دی۔

افغانستان کی شاندار فتح، انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ایک روز قبل افغانستان نے گروپ بی کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دے کر انگلینڈ کو میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے آئی سی سی مینز ون ڈے ٹورنامنٹ میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنایا۔ ابراہیم زدران نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور (177) بنایا۔

جو روٹ نے انگلینڈ کو مقابلہ کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر افغان بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 5/58 کے شاندار بولنگ سپیل کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی۔

اس نتیجے کے بعد انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا، جبکہ افغانستان اب آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو چکا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ