زدران کا نیا بیٹنگ ریکارڈ، انگلینڈ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

افغانستان نے ابراہیم زردان کے ریکارڈ 177 رنز کی مدد سے انگلینڈ کو سنسنی خیز میچ کے بعد آٹھ رنز سے ہرا دیا۔

افغانستان کے بلے باز ابراہیم زدران 26 فروری، 2025 کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے دوران سینچری بنانے کے بعد جشن منا رہے ہیں (عامر قریشی / اے ایف پی)

افغانستان نے بدھ کو لاہور میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ایک روزہ میچ میں ابراہیم زردان کی ریکارڈ ساز بیٹنگ کی مدد سے انگلینڈ کو آٹھ رنز سے ہرا دیا۔

آج کا میچ ہارنے کے بعد انگلینڈ کا میگا ایونٹ کا سفر ختم ہو گیا کیونکہ وہ اپنے تین میچوں میں سے دو ہار چکا ہے۔

انگلینڈ کو پہلے میچ میں آسٹریلیا نے شکست دی تھی۔ انگلینڈ نے آخری میچ جنوبی افریقہ سے کھیلنا ہے۔

آج کا میچ سنسنی خیز ثابت ہوا اور میچ کا فیصلہ آخری اوور میں اس وقت ہوا جب 326 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 317 پر آل آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان نے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں پہلے بیٹنگ کی۔37 رنز پر اس کے تین بیٹرز کے پویلین لوٹ جانے پر لگ رہا تھا کہ انگلینڈ یہ میچ باآسانی جیت جائے گا۔

تاہم مین آف دی میچ زردان نے پہلے حشمت اللہ شاہدی (40 رنز) کے ساتھ 104 رنز کی پارٹنر شپ کی اور پھر پانچویں وکٹ کے لیے عظمت اللہ عمر زئی (41 رنز) کے ساتھ قیمتی 72 رنز جوڑ کر سکور کو 325 تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے 146 گیندوں پر ریکارڈ 177 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے اور چھ چکھے شامل تھے۔

جواب میں انگلینڈ نے جو روٹ کی مدد سے آخری اوور تک مقابلہ کیا لیکن آخری اوور میں ان کی ہمت جواب دے گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

روٹ نے 111 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 11 چوکے اور ایک چھکا مارا۔

دوسرے اینڈ پر بیٹرز ان کا ساتھ دیتے رہے لیکن یہ پارٹنر شپس زیادہ رنز پر مبنی نہیں تھیں۔ 

چیمپیئنز ٹرافی کا نیا ریکارڈ

افغان اوپنر بلے باز زدران نے آج چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ میں 177 رنز کا انفرادی سکور بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

23 سالہ زدران نے انگلینڈ کی بولنگ کا سامنا کرتے ہوئے پچھلے ایک روزہ میچ میں اپنے ہی بہترین سکور 162 رنز کو خود ہی توڑ دیا۔

زدران نے افغانستان کی جانب سے کسی بھی بلے باز کا سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ توڑا بلکہ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

افغانستان نے اس سے قبل نئی دہلی میں 2023 ورلڈ کپ میں ایک ون ڈے میچ میں انگلینڈ کا سامنا کیا تھا، جہاں اس نے شاندار فتح کے ساتھ دفاعی چیمپیئن کو جھٹکا دیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ