انڈپینڈنٹ اردو کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ اپنی رائے دیجیے

انڈپینڈنٹ کے اس سروے میں حصہ لینے والے کچھ نوجوانوں اور خواتین کو ہمارے فیس بک گروپ میں مدعو کیا جائے گا اور انہیں اپنی رائے دینے کا موقع دیا جائے گا۔

(پکسا بے)

انڈپینڈنٹ اردو کی پاکستانی قارئین پر ہونے والی تحقیق میں حصہ لیں۔ یہ خصوصی تحقیق نیویارک یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے پروگرام سٹوڈیو ٹوئنٹی کے طالب علم کی زیر نگرانی کی جا رہی ہے۔

 تقریباً چھ منٹ کے اس سروے کو پُر کر کے انڈپینڈنٹ اردو کی رہنمائی کریں کہ وہ اپنی خبروں، رپورٹوں اور خاص طور پر خواتین اور نوجوان قارئین کے لیے بہتر، معیاری اور ان کی پسند کے موضوعات پر تحریریں، ویڈیوز اور دیگر مواد کو بہتر بنا سکیں۔ 

سروے میں حصہ لینے والوں کو ہمارے صحافیوں کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار، خصوصی پروگراموں میں حصہ اور نئی پیشکش تک سب سے پہلے رسائی اور اپنی رائے دینے کا موقع ملے گا۔ 

آپ یہاں کلک کر کے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں سروے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ 

ایک زمانہ تھا جب اخبار میں کام کرنے والے صحافی اپنے تجربے کی بنیاد پر فیصلہ کرتے تھے کہ کون سی خبر ضروری ہے اور حالات حاضرہ کے علاوہ کس قسم کی معلومات عوام کو پسند ہے یا کیسی تحریر ان کے روزمرہ کی زندگی میں ان کے کام آئے گی۔

انٹرنیٹ، کمپیوٹر اور موبائل کی آمد کے بعد سے معلومات کی ترسیل اور قارئین کی معلومات حاصل کرنے کی عادات میں بھی بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

اب قارئین نہ صرف خبر پڑھتے ہیں بلکہ فوراً سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں رائے بھی دیتے ہیں جس سے خبر لکھنے والے صحافی اور چھاپنے والے ادارے قارئین کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل کرتے ہیں۔ لیکن فیس بک کا کمینٹ اور ٹوئٹر کی ٹویٹ معلوماتی ضروریات کو سمجھنے کے لیے کافی نہیں۔

انٹرنیٹ پر جہاں ضروری تعلیمی سیاسی سماجی معاشی معلومات کی بھرمار ہے، وہیں غلط معلومات بھی بکثرت پائی جاتی ہیں۔

ایسی معلومات جہاں آپ کو غلط فیصلوں کی طرف راغب کرتی ہیں جو آپ کو مالی یا پیشہ ورانہ نقصان پہنچا سکتی ہیں، وہیں کرونا (کورونا) وائرس کے اس دور میں آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کے قابل اور اہل صحافی اپنے قارئین کو ہر قسم کے سوال کا حل ڈھونڈھ کر تصدیق شدہ معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

انڈیپینڈنٹ اردو کا مقصد صرف روزمرہ کی سیاسی خبروں کو عوام تک پہنچنا نہیں ہے بلکہ ہمارا مقصد یہ بھی ہے کے آپ کو اپنے پلیٹ فارم سے ہر قسم کی ضروری معلومات دیں جو آپکی روز مرہ کی زندگی میں آپ کے کام آ سکے۔

ہمارے لیے کوئی موضوع بہت سنجیدہ یا غیر سنجیدہ نہیں ہے۔ لیکن یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ کہاں اور کس پر زیادہ توجہ دی جائے، ہمارے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ پاکستانی قارئین خصوصاً نوجوان اور خواتین کیا چاہتے ہیں۔ ہمارے لیے یہ بھی جاننا اہم ہے کہ آپ تک خبریں کہاں اور کس صورت میں پہنچائی جائیں۔ 

 

غلط معلومات صرف گمراہ نہیں کرتیں بلکہ آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں

 

 

آیا ہماری ویب سائٹ کافی ہے یا فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، ٹک ٹاک یا کسی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کسی قسم کی خصوصی پیشکش فراہم کی جائے۔ 

کیا آپ پوڈکاسٹ کی صورت میں خبریں سننا پسند کریں گے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ یہ پوڈ کاسٹ موبائل پر صبح کے الارم کی جگہ آپ کے نئے دن کا آغاز کرے یا آپ کو صرف ہفتے کے اختتام پر ایک ای میل ارسال کردی جائے جس میں گزرے ہوئے ہفتے میں آپ کے پسندیدہ موضوعات پر ہونے والی ضروری پیش رفت کا خلاصہ ہو؟

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امکانات بےشمار ہیں لیکن موثر حکمت عملی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے پاس قارئین کے مطلق کچھ ضروری سوالوں کے جواب ہوں۔ ہم چاہیں گے کہ اپ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ منٹ نکال کر اس سروے کو پر کریں۔

انڈپینڈنٹ اردو چاہتا ہے کہ قارئین کے ساتھ لمبے عرصے تک مضبوط اور پر اعتماد تعلقات قائم کرے۔ یہ تبھی ممکن ہے جب دونوں کےبیچ رابطہ رہے۔

اس سروے میں حصہ لینے والے کچھ نوجوانوں اور خواتین کو ان کی رضامندی کی صورت میں فیس بک کے گروپ میں دعوت دی جائے گی۔ 

اس گروپ میں انہیں صحافیوں کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار، خصوصی پروگراموں میں حصہ اور نئے خصوصی پیشکش تک سب سے پہلے رسائی اور اور اس اور اپنی رائے دینے کا موقع ملے گا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس تحقیق میں حصہ لیں گے اور ہمارے اس مقصد میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ