پی ایس ایل 10 کا ’اینتھم کم شادی کا گانا زیادہ لگا‘

پی ایس ایل 10 کے آفیشل اینتھم کو علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ بیگ اور طلحہ انجم نے اپنی آواز سے سجایا ہے۔

پی ایس ایل 10 کا آفیشل اینتھم دو اپریل، 2025 کو عید الفطر کے تیسرے دن جاری کیا گیا (پی ایس ایل/ یوٹیوب چینل)

پاکستان کے کرکٹ شائقین کا انتظار ختم ہوا اور بدھ کو عید الفطر کے تیسرے دن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آفیشل اینتھم ریلیز کر دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس گانے میں جدید اور روایتی موسیقی کا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ علی ظفر نے ایک بار پھر اپنی جاندار آواز کا جادو جگایا، جبکہ ابرار الحق کی توانائی سے بھرپور پرفارمنس نے اسے مزید رنگ بخشا۔

ساتھ ہی نتاشہ بیگ اور طلحہ انجم نے اپنی منفرد گائیکی سے اینتھم کو مزید دلکش بنا دیا۔

موسیقی میں تیز بیٹس، پُرجوش دھنیں اور الیکٹرو پاپ کے عناصر شامل ہیں، جو سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

اینتھم ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

نمیر طارق نے ایکس پر لکھا: ’مجھے انتظار تھا کہ یہ گانا اچھا ہو گا اور یوں ہی ہوا۔‘

مصمد عبداللہ نے تبصرہ کیا کہ معذرت کے ساتھ علی بھائی، وہ چیز مسنگ ہے، وہ وائب نہیں آ رہی جو پہلے ایڈیشنز میں آپ کے اینتھمز میں آتی تھی، وہ بات ہی کچھ اور تھی۔۔۔‘

سعید عبید شاہ نے لکھا: ’بڑی مدت بعد ایک اچھا اینتھم۔‘

رانا حسین کا کہنا تھا: ’آپ علی ظفر کو کبھی کم نہیں سمجھ سکتے، وہی اصل بادشاہ ہیں۔ پاکستان کی ثقافت اور عوام کی نبض کو ان سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا۔‘

 

محمد سعد شمس نے اپنی پوسٹ میں کہا: ’علی بھائی، ابرار اور خاص طور پر طلحہ نے میدان لوٹ لیا۔‘

پی ایس ایل کے 10ویں سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے، جس کا کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس سال لیگ پاکستان کے چار شہروں — کراچی، لاہور، ملتان اور راول پنڈی — میں کھیلی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ