مولانا فضل الرحمن نے بدھ کو مجوزہ آئینی ترمیم پر اپنی جماعت کے اعتراضات، وفاقی آئینی عدالت کے خدوخال، چیف جسٹس اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، اور سیاسی صورت حال پر صحافیوں سے سے گفتگو کی۔
آئین
آرٹیکل چھ نہ ہوا، درویش کا تصرف ہو گیا۔ مائل بہ کرم ہوا تو ماں کی طرح مہربان ہو گیا، برہم ہوا تو کسی کوتوال کی تعزیر کا کوڑا بن گیا۔