پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی بس ایف سی کے نیم فوجی دستوں کو لے کر کراچی سے تربت جا رہی تھی، جس کی ذمہ داری کالعدم گروپ بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔
تربت
پاکستانی فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید کی جان بھی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔