یہ اتنا سنگین مسئلہ نہ تھا کہ اسے پانی پت کا میدان جنگ بنا لیا جاتا۔ یہ زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پر تفنن طبع کا ایک عنوان تھا لیکن یہاں اسے باقاعدہ مقامِ آہ و فغاں بنا لیا گیا؟
افسوس کہ یہ تینوں شخصیات موٹیویشنل سپیکرز کے یوٹیوب لیکچرز دیکھنے سے بھی محروم رہیں، جو آج کل لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی لانے کا باعث بنتے ہیں۔