الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری 2024 میں انتخابات کے اعلان کے بعد تمام سیاسی جماعتیں تیاری کا دعویٰ تو کر رہی ہیں لیکن پنجاب میں مسلم لیگ ن کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت عملی طور پر متحرک دکھائی نہیں دے رہی۔

ملک میں اس وقت معاشی و سکیورٹی چیلنج بھی شدت اختیار کرچکے ہیں۔ معیشت کا حال سب کو معلوم ہی ہے جبکہ سکیورٹی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔