بلوچستان کے ضلع شیرانی میں قائم کوہ سلیمان کے قدیم جنگلات(طورغر) پر پچھلے15روز سے آگ لگی ہوئی ہے جس نے قدیم چلغوزے اور زیتون کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
چلغوزہ
چلغوزے کے باغ کے مالک محمد جنید نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ حالات بہت خراب ہیں۔ انہوں نے اپنے حصے کے باغ کا چودہ لاکھ روپے میں سودا کیا لیکن دوسرے دن سوداگر نے مال خریدنے سے انکار کردیا۔