\
نعیمہ احمد مہجور
سینیئر صحافی
نقطۂ نظر

عمر عبداللہ کے قصیدے، مودی کی ہنسی

پارلیمانی انتخابات میں شکست کے بعد، چند ماہ پہلے اسمبلی انتخابات میں عمر عبداللہ اور ان کی پارٹی نے انتخابات جیتے، جس میں عوام کے ایک بڑے طبقے نے آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے ووٹ دیا، جو اس پارٹی کے انتخابی منشور میں سرِفہرست تھا۔