پاکستان سے ملنے والے پانچ افغان باشندوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے

یہ لاشیں جمعے کو بلوچستان کے شہر دالبندین میں ایک کالج کے قریب سے ملی تھیں۔

پاکستانی پولیس اہلکار 26 اکتوبر، 2016 کو کوئٹہ میں ہڑتال کے دوران بازار میں بند دکانوں کے سامنے پہرہ دے رہے ہیں (تصویر: اے ایف پی)

اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے بلوچستان میں بجلی کے کھمبے سے لٹکی ہوئی پانچ لاشیں افغان شہریوں کی تھیں، جنہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ لاشیں جمعے کو افغانستان اور ایران کی سرحدوں کے قریب بلوچستان کے شہر دالبندین میں ایک کالج کے قریب سے ملی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کے ایک بیان میں کہا گیا کہ بدھ کو سپن بولدک چمن سرحدی کراسنگ پر لاشیں متاثرین کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں۔

سفارت خانے کے مطابق بلوچستان میں افغان قونصل خانے نے افغانستان میں منتظر رشتہ داروں کو لاشیں واپس کرنے کے لیے ’سنجیدہ کوششیں‘ کیں۔

افغان سفارت خانے نے جمعرات کو اے ایف پی کو بتایا کہ ’پانچ افغان شہریوں کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کیا تھا۔‘

2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے تقریباً چھ لاکھ مزید افغان شہری پاکستان داخل ہوئے تھے جو پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

تاہم گذشتہ سال سے اسلام آباد نے کابل کے ساتھ سکیورٹی کی وجہ سے خراب ہوتے تعلقات کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان