’دماغ کدھر ہے تیرا:‘ جب شرما اپنے بولر پر برس پڑے 

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں چار اضافی رنز دینے پر کپتان تیز بولر ہرشت رانا پر غصہ ہو گئے۔

روہت شرما نو فروری، 2025 کو کٹک میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں تیز بولر ہرشت رانا سے بات کر رہے ہیں (اے ایف پی)

انڈین شہر کٹک میں اتوار کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں انڈیا کے کپتان روہت شرما اپنے نوجوان تیز بولر ہرشت رانا کی غلطی پر برس پڑے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق رانا کی غلطی کی وجہ سے انگلینڈ کو چار اضافی رنز ملے، جس پر میدان میں اپنے جذباتی ردِعمل کے لیے مشہور شرما نے رانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’دماغ کدھر ہے تیرا؟‘ 
 
ایسا 32 ویں اوور کی پانچویں گیند پر ہوا، جب رانا چار گیندوں پر انگلش بلے باز جوز بٹلر کو بغیر کوئی رن دیے ہوئے دباؤ میں لانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔
 
پانچویں گیند پر بٹلر نے بال کو ہٹ کیا اور وہ رانا کے پاس گئی لیکن جیسے ہی بٹلر نے کریز سے باہر قدم بڑھایا رانا نے انہیں رن آؤٹ کرنے کی کوشش میں تیزی سے گیند سٹمپس کی طرف پھینکی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کی تھرو وکٹوں کو نہیں لگی اور وکٹ کیپر کے ایل راہل بھی گیند پکڑنے میں ناکام رہے۔ یوں گیند باؤنڈری کے پار چلی گئی جس سے مخالف ٹیم کو چار رنز مل گئے۔

یہ صورت حال دیکھ کر میچ کی کمنٹری کرنے والے انگلینڈ کے سابق کھلاڑی گریم سوان نے کہا کہ رانا نے جارحانہ انداز اختیار کیا۔
 
انہوں نے کہا: ’اگر اپنے کپتان کو پریشان کرنے کا کوئی طریقہ ہوتا ہے تو وہ یہی ہے۔ پرسکون رہیں۔ میں نے قبل ازیں آپ کو ان کے جارحانہ انداز کے بارے میں بتایا۔ 
 
’وہ پرانے انداز کے اچھے فاسٹ بولر ہیں لیکن بدقسمتی سے جارحانہ مزاج پر قابو پانے میں ناکام رہے اور بال تھرو کر کے چار رنز دے دیے۔‘
 
سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا کہ ’میں نے کپتان کو غصے میں دیکھا۔ اس طرح کی چھوٹی چھوٹی باتوں سے (مخالف ٹیم پر) دباؤ ختم ہو جاتا ہے۔‘
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ