پاکستان میں بی وائی ڈی گاڑیوں کی فراہمی شروع

پاکستان میں ’الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں مسلسل اضافے‘ کے پیش نظر بی وائی ڈی کا ارادہ ہے کہ 2025 کے دوران ملک بھر میں 15 سینٹرز کا آغاز کیا جائے۔

17 اکتوبر 2022 کو پیرس آٹو شو کے پہلے دن چینی کار ساز کمپنی BYD کی گاڑی ڈسپلے میں موجود ہے (ایرک پیئرمونٹ / اے ایف پی)

بی وائی ڈی (BYD) کی پریس ریلیز کے مطابق جمعے کو انہوں نے میگا موٹر کمپنی (MCC) کے اشتراک سے پاکستان میں گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔

’اب کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صارفین اپنی بی وائی ڈی گاڑیوں کی ڈیلیوری وصول کرسکیں گے، جس سے مقامی مارکیٹ میں برانڈ کی مضبوط وابستگی سامنے آئی ہے۔

’بی وائی ڈی اور ایم ایم سی کا ہدف یہ ہے کہ اپنے آپریشنز کی شروعات کے ابتدائی 48 گھنٹوں کے اندر 100 گاڑیاں فراہم کی جائیں۔

’ایم ایم سی نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم مقامات پر بی وائی ڈی کے مختلف مراکز (Experience & Care centers) قائم کئے ہیں، جو صارفین کو BYDکی جدید ترین نیو انرجی وہیکل ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے اور گاڑیوں کے استعمال سے متعلق اعلیٰ معیار کا تجربہ فراہم کریں گے۔

’ان سینٹرز کا آغاز اور بی وائی ڈی کی SEAL  اور ATTO3 گاڑیوں کے متعارف ہونے سے بی وائی ڈی اور ایم ایم سی کی طرف سے پاکستان میں تیزی سے بدلتے ہوئے آٹوموٹو منظرنامے پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

’ملک میں نئی الیکٹرک گاڑیوں (این ای وی) کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور BYDاور ایم ایم سی کا مقصد یہ ہے کہ 2025 میں مجموعی طور پر 15 سینٹرز کا آغاز کر کے ملک میں اپنی موجودگی مزید بڑھائی جائے جس سے پائیدار نقل و حرکت کی رسائی میں مزید اضافہ ہو گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حوالے سے بی وائے ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں ترقی کے اس اہم سفر کا آغاز کرنا ہمارے لیے نہایت اعزاز کی بات ہے۔ بی وائی ڈی طویل عرصے سے تکنیکی جدت کے ذریعے لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے اور ان کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیاں اور ٹیکنالوجیز پاکستان کے ماحول دوست ترقی کے سفر میں مزید اہم کردار ادا کریں گی۔‘

 میگا موٹر کمپنی پاکستان کے نائب صدر سیلز اینڈ سٹریٹجی، دانش خالق کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان بھر میں گاڑیوں کی فراہمی شروع کرنے پر نہایت خوش ہیں۔ یہ بی وائی ڈی اور ہمارے صارفین کے لیے ایک دلچسپ سفر کا آغاز ہے کیونکہ ہم نے پاکستان کو صاف ستھرے اور زیادہ پائیدار مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے عالمی معیار کی این ای وی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔‘

اس اہم قدم کے ساتھ بی وائی ڈی جدید اور ماحول دوست نقل و حمل کی سہولت فراہم کرکے آٹوموٹو صنعت میں انقلاب لانے کے اپنے عالمی مشن کو تقویت کے ساتھ جاری رکھنے پر کاربند ہے۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی