سوزوکی کا ’پہلا الیکٹرک سکوٹر‘ متعارف، انڈیا میں اپریل سے فروخت

سوزوکی گلوبل جاپان کے مطابق ’ای-ایکسس سوزوکی کا پہلا عالمی سٹریٹجک BEV سکوٹر ہے، جو روزانہ آسان استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسے بنانے میں سواری کی آرام دہ گنجائش اور بہتر ڈیزائن، دونوں چیزیں مدنظر رکھی گئی ہیں۔

سوزوکی گلوبل ویب سائٹ پر موجود ای ایکسس الیکٹرک سکوٹر کی تعارفی تصویر (سوزوکی گلوبل)

سوزوکی موٹر کارپوریشن نے انڈیا میں ہونے والے ’موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2025‘ میں اپنا الیکٹرک سکوٹر ای-ایکسس (e-ACCESS) متعارف کر دیا ہے۔

سوزوکی گلوبل جاپان کے مطابق ’ای-ایکسس‘ سوزوکی کا پہلا عالمی سٹریٹجک BEV سکوٹر ہے، جو روزانہ آسان استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسے بنانے میں سواری کی آرام دہ گنجائش اور بہتر ڈیزائن، دونوں چیزیں مدنظر رکھی گئی ہیں۔ یہ سوزوکی کی دیگر روایتی موٹرسائیکلوں کی طرح آرام دہ، پائیدار اور ہر لحاظ سے بااعتماد ہے۔‘

اہم خصوصیات

بیٹری اور رینج: اس سکوٹر میں 3.07 کلو واٹ لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LFP) بیٹری موجود ہے، جو مکمل چارج ہونے پر 95 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔

رفتار اور طاقت: 4.1 کلوواٹ کی الیکٹرک موٹر کے ساتھ 71 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اس سکوٹر کی سواری کے دوران ممکن ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چارجنگ: عام چارجر سے چھ گھنٹے 42 منٹ جبکہ فاسٹ چارجر سے دو گھنٹے 12 منٹ میں اسے مکمل چارج کیا جا سکتا ہے۔

اضافی سہولتیں: ریورس موڈ، بیٹری سے دوبارہ توانائی حاصل کرنے والا بریکنگ سسٹم، اور تین رائیڈنگ موڈز اس سکوٹر میں موجود ہیں۔

دیگر خصوصیات: اس سکوٹر میں سیٹ کے نیچے 17 لٹر سٹوریج کی جگہ اور سمارٹ فون کنیکٹیویٹی کے ساتھ رنگین TFT LCD میٹر موجود ہے۔ اس کے علاوہ خودکار اوور چارجنگ کو روکنے کے لیے بھی فنکشن موجود ہے۔

لانچ اور دستیابی

سوزوکی کے مطابق مارچ 2025 میں اس کی پروڈکشن شروع ہوگی اور اپریل 2025 میں یہ سکوٹر انڈیا میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔ بعد میں اسے دیگر ممالک میں بھی برآمد کیا جائے گا۔

سوزوکی گلوبل کے صدر توشی ہیرو سوزوکی کے مطابق ’سوزوکی کاربن نیوٹرل سوسائٹی کے فروغ کے لیے مختلف BEV ماڈل متعارف کرائے گا۔ BEVs کے علاوہ، ہم مصنوعی ایندھن، ہائیڈروجن انجن، اور بائیو فیول سمیت متعدد دیگر آپشنز بھی پیش کرتے ہیں اور اس کا مقصد معاشرے کی جدت اور صارفین کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی