چینی الیکٹرک کمپنی بی وائی ڈی کی 17 اگست کو پاکستان میں انٹری

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی ملٹی نیشنل چینی کمپنی بی وائی ڈی نے میگا موٹر کمپنی سے اشتراک کے بعد 17 اگست کو پاکستان میں گاڑیاں باضابطہ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

29 مئی، 2024 کی اس تصویر میں انڈونیشیا کے شہر سورابایا میں بی وائی ڈی کے گاڑی کی نمائش جاری ہے(اے ایف پی)

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی ملٹی نیشنل چینی کمپنی بی وائی ڈی (بلڈ یور ڈریمز) نے میگا موٹر کمپنی سے اشتراک کے بعد 17 اگست کو پاکستان میں نئی الیکٹرک گاڑیاں باضابطہ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

بی وائی ڈی کے بیان کے مطابق حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) کے تحت میگا موٹر کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اشتراک سے پاکستانی مارکیٹ میں بی وائی ڈی کی مسافر گاڑیاں باضابطہ طور پر متعارف کروانے کے لیے تقریب منعقد کی جائے گی۔

پاکستان کے بڑے شہروں میں الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں بل بورڈز شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ اس ضمن میں مارچ میں اہم شراکت داری کا اعلان کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستانی مارکیٹ میں مکمل طور پر الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانا ہے۔

بیان کے مطابق مئی 2021 میں اپنی 10 لاکھ ویں نئی انرجی گاڑی کی تیاری کے بعد بی وائی ڈی نے محض تین سال میں آٹھ ملین ویں گاڑی تیار کرنے کا متاثر کن سنگ میل عبور کیا ہے اور یہ سنگ میل عبور کرنے والا دنیا کا پہلا آٹوموبائل برانڈ بن گیا ہے۔

میگا موٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی خان نے اس بڑی پیشرفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’بی وائی ڈی سے اشتراک کے ساتھ میگا موٹر کا ملکی معیشت میں ہمارے تعاون کا ویژن ظاہر ہوتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے ازالے کی ہماری سوچ اجاگر ہوتی ہے کیونکہ پاکستان ہر سال موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہمیں اس بات پر نہایت خوشی ہے کہ ہم سڑکوں پر نئی انرجی گاڑیوں کی تعداد بڑھا کر حکومت کے ویژن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور اس طرح ملک میں روائتی ایندھن کا استعمال کم ہو رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اشتراک پاکستان کی آٹوموٹو صنعت اور ماحول دوست پائیدار مستقبل سے متعلق ہماری اجتماعی کوششوں میں ایک بڑے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

توقع ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کا آٹوموٹو منظرنامہ تبدیل ہو جائے گا اور ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری اور مارکیٹ میں توانائی کی بچت اور پائیدار آپشنز کے ساتھ جدید نیو انرجی گاڑیاں (این ای وی) سامنے آئیں گی۔

نئی انرجی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں چین کی مشہور کمپنی بی وائی ڈی 2022 اور 2023 میں عالمی حریف کمپنیوں کو بچھاڑتے ہوئے نئی انرجی گاڑیاں فروخت کرنے والی صف اول کی کمپنی بن چکی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی