حالیہ رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے بھائی عبداللہ بن لادن سمیت نامعلوم تعداد میں ان کے بیٹے ان افراد میں شامل ہیں جو طالبان کے اقتدار کے بعد افغانستان واپس آئے ہیں۔ یہ رپورٹ تھری سٹار جنرل، لیفٹیننٹ جنرل سمیع سادات نے مرتب کی۔
جیسے جیسے امریکہ، مغرب، چین اور روس نئی سرد جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں، دہشت گردی کا مسئلہ پس منظر میں جا رہا ہے لیکن دہشت گردی نہ صرف موجود ہے بلکہ پھیلی بھی ہے۔