پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی قیادت پنجاب میں اتنی نشستیں حاصل کرنے کی حکمت عملی بنا رہی ہے جو انہیں وفاق میں اقتدار اور پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ مل کر حکومت سازی کے لیے آرام دہ پوزیشن دلوا سکیں۔
مسلم لیگ ق
پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کو دوسری کسی جماعت میں ضم کرنے کی خبروں پر پرویز الٰہی کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔