امتیاز حسین کا کہنا ہے کہ ’ہمیں کوئی سپانسر نہیں ملتا، ہم صرف پاکستان کے جھنڈے کے لیے جاتے ہیں۔ یہ ہمارا جنون، ہمارا عشق ہے۔‘
کوہ پیما
غلام مرتضی نے بتایا کہ آٹھ ہزار میٹر کے اونچائی پر جب وہ 30 کلو سامان اپنے جسم پر باندھ کر ایک امریکی کوہ پیما کے ساتھ اوپر لے جا رہے تھے تو براڈ پیک پر انہیں حادثہ پیش آیا جس سے ان کی چھ انگلیاں ’فراسٹ بائٹ‘ کی وجہ سے برف میں جل گئیں۔