یہ فنی اعتبار سے انڈیا کا دورہ نہیں۔ اگرچہ مقام انڈیا ہے لیکن وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جس اجلاس میں جا رہے ہیں وہ کثیر الملکی تنظیم شنگھائی تعاون کونسل کا اجلاس ہے، انڈیا کا نہیں۔
تین سالہ جائزہ رپورٹ میں تحریک انصاف حکومت نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے اسلامی ممالک کے درمیان پُل کا کردار ادا کیا ہے، یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے جب کہ امریکہ سے بھی قومی سلامتی امور پر روابط ہیں۔