وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اندرسوں میں خاصی جدت آئی ہے، اب چینی والے، گڑ والے اور کھوئے کے اندرسے بھی بنائے جاتے ہیں، ان خستہ اندرسوں کو عموماً لوگ چائے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔
سوغات
کالاباغ میں گذشتہ کئی سال سے دیسی سویاّں تیار کرنے والے عبدالمالک کلیار کہتے ہیں کہ ’ویسے تو یہ دیسی سویاّں سال کے 12 ماہ فروخت ہوتی ہیں مگر رمضان المبارک میں ان کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔‘