کیا آئین میں کہیں لکھا ہے کہ پارلیمان کے آئین سازی کا حق عدلیہ کی اجازت سے مشروط ہو گا؟ کیا آئین میں ’آئین کے محافظ‘ کا کوئی ایسا تصور پایا جاتا ہے؟
ترمیم
وطن عزیز میں عدالتیں تشریح کے نام پر آئین دوبارہ لکھ دیں یا کسی کو آئین میں ترمیم کا وہ اختیار بھی دے دیں جو خود عدالتوں کے پاس بھی نہیں ہوتا تو راوی چین لکھتا ہے لیکن پارلیمان قانون سازی کرے تو اسے چیلنج کر دیا جاتا ہے۔