ملتان میں ڈولی روٹی بنانے کے لیے مقبول محمد فہیم نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ڈولی روٹی صدیوں پرانی سرائیکی سوغات ہے جو ماضی میں شادی بیاہ کے مواقع پر دلہن کے جہیز میں شامل کی جاتی تھی۔‘
دیگ کی تیاری کے بارے میں ملتان کے رہائشی نوید فرید نے بتایا کہ ’پونے تین سو من حلیم تیار کرنے کے لیے پہلے زمانے میں سو من سے زیادہ لکڑی استعمال کی جاتی تھی لیکن اب اسے گیس کے سلنڈر پر پکایا جاتا ہے۔‘