ملتان: ’پاکستان کی سب سے بڑی دیگ‘ میں 300 من حلیم

دیگ کی تیاری کے بارے میں ملتان کے رہائشی نوید فرید نے بتایا کہ ’پونے تین سو من حلیم تیار کرنے کے لیے پہلے زمانے میں سو من سے زیادہ لکڑی استعمال کی جاتی تھی لیکن اب اسے گیس کے سلنڈر پر پکایا جاتا ہے۔‘

ملتان میں پونے تین سو من حلیم ایک ہی دیگ میں تیار کروانے والے نوید فرید کا کہنا ہے کہ ’یہ پاکستان کی سب سے بڑی دیگ ہے۔‘

نوید فرید کہتے ہیں کہ ’پونے تین سو من حلیم تیار کرنے کے لیے پہلے زمانے میں سو من سے زیادہ لکڑی استعمال کی جاتی تھی لیکن اب جدید سہولیات میسر ہونے کے بعد اسے گیس کے سلنڈر پر پکایا جاتا ہے۔

نوید نے حلیم کی دیگ میں شامل اجزا کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’اس دیگ کی تیاری میں چار سو کلو گرام مختلف دالیں، چھ سو کلو گرام گوشت، چار سو کلو گرام چنے کی دال، چار سو کلو گرام گندم اور چار سو کلو گرام گیہوں استعمال کیے جاتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نوید فرید کا کہنا ہے کہ ان اجزا سے ’تقریباً پونے تین سو من سے زائد حلیم پک کر تیار ہو جاتی ہے۔‘

اس دیگ کی تیاری میں پندرہ سے زائد لوگ شریک ہوتے ہیں اور  تقریبا چودہ سے پندرہ گھنٹے میں یہ بن کر تیار ہوتی ہے۔

نوید فرید کے مطابق پہلے اس دیگ میں ہاتھ سے بڑا چمچ گھمایا جاتا تھا لیکن اب اس کی تیاری میں بھی مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تیار ہونے کے بعد یہ حلیم تقریباً 40 سے 50 ہزار افراد میں تقسیم ہو گی۔

نوید فرید کے مطابق یہ سلسلہ گزشتہ 14 سال سے جاری ہے ۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان