آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر: تین پاکستانی لیکن کوئی انڈین شامل نہیں

آئی سی سی نے سال 2024 کے لیے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں تین پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے تین کھلاڑی، صائم ایوب، حارث روف اور شاہین آفریدی کو سال 2024 کے لیے آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے(تصاویر: اے ایف پی)

آئی سی سی نے سال 2024 کے لیے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں تین پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے ہر سال کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آئی سی سی نے جمعے کو سال 2024 کے لیے ایک روزہ کرکٹ کی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا جس میں پاکستان کے تین، سری لنکا کے چار، افغانستان کے تین اور ویسٹ انڈیز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

حیران کن طور پر اس ٹیم میں انڈیا، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقہ کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بنا پایا۔

اب نظر ڈالتے ہیں ان کھلاڑیوں پر جنہیں اس ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

صائم ایوب

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب نو ایک روزہ میچوں میں 515 رنز اور 64 رنز سے زائد اوسط کے ساتھ اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

ان کا ٹاپ سکور 113 رنز رہا جبکہ سو سے زیادہ سٹرائیک ریٹ کے ساتھ ان کے ریکارڈ پر تین سینچریاں اور ایک نصف سینچری رہی۔

حارث رؤف

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننے والے حارث رؤف نے آٹھ ایک روزہ میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کی بولنگ اوسط 22.4 رہی۔ 29 رنز کے عوض پانچ وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی رہی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سال 2024 میں حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تین میچز میں 10 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی سیریز فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی

سال 2024 میں شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان نے جانب سے چھ میچز کھیل کر 15 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کی اوسط 1706 رہی۔ ان کی بہترین پرفارمنس 47 رنز کے عوض چار وکٹیں رہی۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں افغانستان کے رحمٰن اللہ گرباز، عظمت اللہ عمرزئی اور ایم غضنفر شامل ہیں جبکہ سری لنکا کے چار کھلاڑی پتھوم نسانکا، کشل مینڈس، چاریتھ اسالنکا اور وننڈو ہرسارنگا شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے شرفین رودرفورڈ کو بھی اس ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ چاریتھ اسالنکا کو اس ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ