انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ دیوجیت سائکیا کون ہیں؟

55 سالہ سائکیا نے جے شاہ کی جگہ سنبھالی ہے جو اس منصب سے ہٹ کر اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین بن گئے ہیں جو عالمی سطح پر کرکٹ کی نگرانی کرتی ہے۔

دیوجیت سائیکیا 12 جنوری 2025 کو خصوصی جنرل اجلاس میں شرکت کے لیے ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر پہنچے (اے ایف پی)

انڈیا کے طاقتور اور بے حد مالدار کرکٹ بورڈ نے اتوار کو سابق کرکٹر اور وکیل دیوجیت سائکیا کو نئے سربراہ کے طور پر منتخبب کر لیا ہے جو اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’دیوجیت سائکیا کو بی سی سی آئی کے سیکرٹری کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔‘

55 سالہ سائکیا نے جے شاہ کی جگہ سنبھالی ہے جو اس منصب سے ہٹ کر اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین بن گئے ہیں، جو عالمی سطح پر کرکٹ کی نگرانی کرتی ہے۔

بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ کاروباری شخصیت اور ریاستی کرکٹ کے منتظم، پربھتیج سنگھ بھاٹیا کو بورڈ کا خزانچی مقرر کیا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے کے بعد سائکیا کو بی سی سی آئی کے عبوری سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد مستقل طور پر یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

کرکٹ کے شائقین میں کم معروف سائکیا، جنہوں نے مختصر کرکٹ کریئر میں زیادہ کامیابیاں حاصل نہیں کیں، انڈیا کی حکمران ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے قریبی تعلق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سائکیا نے اپنی انتظامی خدمات کا آغاز شمال مشرقی ریاست آسام کے ایک کرکٹ کلب کے جنرل سکریٹری کے طور پر کیا، جہاں وہ ہمنت بسوا سرما کی قیادت میں کام کرتے رہے۔

سرما اب آسام کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے نمائندے ہیں، جو 2014 سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں انڈیا میں حکمرانی کر رہی ہے۔

سائکیا اور سرما نے آسام کرکٹ ایسوسی ایشن میں بھی ساتھ کام کیا۔ جب سرما آسام کے وزیر اعلیٰ بنے، تو انہوں نے سائکیا کو ریاست کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا، جو حکومت کے قانونی معاملات میں سب سے بڑا مشیر ہوتا ہے۔

سائکیا بطور وکٹ کیپر بلے باز آسام کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں صرف چار میچ کھیل سکے، جن میں انہوں نے محض 53 رنز بنائے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ