خیبرپختونخوا کے ضلعے جنوبی وزیرستان سے اغوا کیے گئے وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر، دو کسٹم اہلکاروں اور ایک ڈاکٹر کی بازیابی کے حوالے سے وانا میں جمعے کو ہونے والے جرگے نے انتظامیہ کو مغویوں کی بازیابی کے لیے دو دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔
جنوبی وزیرستان
جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں متحدہ سیاسی امن پاسون کے زیر اہتمام علاقے میں بد امنی اور شدت پسندی کے خلاف جمعے کو امن مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔