پاکستان ایران پاکستان میں بحری مشقوں میں شرکت کرے گا: جنرل محمد باقری ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔