اس اکھاڑے کو چلانے والے شاہد بابر پہلوان کے مطابق رات گئے تک پہلوان اکھاڑے میں زور آزمائی کرتے نظر آتے ہیں، یہ سلسلہ سحری کے وقت تک جاری رہتا ہے۔
گوجرانوالہ
’کھابوں‘ کے شوقین افراد گوجرانوالہ میں گرونانک پورا پہنچ کر وہاں کے روایتی کھانوں جن میں ہریسہ، نان چنے، پائے، دیسی مرغ، مٹن اور دیگر روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے سحری کا مزہ دوبالا کرتے ہیں۔