گوجرانوالہ کی سسٹر زیف ’گلوبل ٹیچر‘ قرار پائیں

سسٹر زیف کے نام سے جانی جانے والی رفعت عارف گذشتہ 26 سال سے تعلیم کے میدان میں خدمات سر انجام دے رہی ہٰن اور اس وقت گوجرانوالہ میں تقریباً 200 لڑکیوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہی ہیں۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی استاد رفعت عارف، جنھیں سسٹر زیف کے نام سے جانا جاتا ہے، کو ’گلوبل ٹیچر ‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سسٹر زیف نے یہ اعزاز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک تقریب میں وصول کیا۔

انہیں دنیا کے 130 ممالک سے سات ہزار سے زیادہ نامزدگیوں اور درخواستوں میں سے اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔

گلوبل تیثر کا اعزاز ہر سال ایک استاد کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے نہ صرف تدریسی میدان میں بہترین کام کیا ہو بلکہ ان کا کام سے مقامی لوگوں کی زندگی میں بھی مثبت تبدیلی آئی ہو۔

اس سال اعزاز کے لیے دنیا بھر سے نامزد ہونے والے اساتذہ میں سے 10 کو کام اور سماجی خدمات کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا گیا۔

سسٹر زیف نے 1997 میں 13 سال کی عمر میں اپنے گھر کے صحن میں سکول کا آغاز کیا تھا، جسے وہ روزانہ آٹھ گھنٹے محنت کر کے حاصل ہونے والی آمدن سے چلاتیں۔

اپنے سکول میں وہ روزانہ چار گھنٹے پڑھاتیں اور رات کو خود پڑھتی تھیں۔ ان کی اس محنت کے عیوض آج 26 سال بعد ان کا قائم کردہ فلاحی ادارہ ’زیڈ ڈبلیو ای ای فاونڈیشن‘ گوجرانوالہ کے 11 دیہات میں تقریباً 200 لڑکیوں کو 12ویں جماعت تک مفت تعلیم دے رہا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے سسٹر زیف کا کہنا تھا: ’بہترین ٹیچر کا اعزاز حاصل کرنا میرے لیے فخر کی بات تو ہے ہی لیکن میری کامیابی میرے ملک کی کامیابی ہے مستقبل میں اپنے وطن کےکا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہوں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’تعلیم میرے دل کے قریب تر ہے کیونکہ صرف تعلیم ہی ہمیں خود اپنے اور اپنے ملک کے لیے اعزازت کے حصول کو ممکن بناتی ہے۔‘

سسٹر زیف ایک نیا اسکول اور ایک پناہ گاہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ان کے مطابق : ’انعام میں حاصل ہونے والی رقم کئی سالوں بعد حاصل ہو گی اس دوران ان کی کار کردگی پر خاص نظر رکھی جائے گی۔‘

تاہم وہ دس لاکھ ڈالر انعامی رقم سے 10 ایکڑ رقبے پر ایک سکول قائم کرنا چاہتی ہیں، جہاں ملک کے غریب ترین طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو کسی امتیاز کے بغیر معیاری تعلیم دی جائے گی۔

گلوبل ٹیچر پرائز کا اعزاز ہر سال کسی ایسے استاد کو دیا جاتا ہے جس نے تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہوں۔

گلوبل ٹیچر ایوارڈ

گلوبل ٹیچر ایوارڈ ورکی فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک سالانہ ایوارڈ ہے جو ایسے ماہر تعلیم کو دیا جاتا ہے جس نے اپنے پیشے میں شاندار خدمات انجام دی ہوں۔

ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز 2023 یونیسکو کے تعاون سے دبئی کیئرز کے اشتراک سے منعقد کیا اور اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔

آٹھویں گلوبل ٹیچر ایوارڈ کی تقریب فرانس میں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جہاں اداکار، رائٹر اور کامیڈین اسٹیفن فرائی نے میزبانی کی۔

گلوبل ٹیچر ایوارڈ جیتنے والے کو 10 لاکھ ڈالر کا انعام بھی دیا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس