سعودی عرب کی ایک عدالت نے سابق ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی کو رشوت لینے اور عوامی فنڈز کی خردبرد میں ملوث پائے جانے پر 20 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی۔
کرپشن
سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمرو بن صالح عبدالرحمن المدنی نے نیشنل ٹیلنٹس کمپنی کے لیے کنگ عبداللہ سٹی فار اٹامک اینڈ رینیوایبل انرجی سے بے قاعدہ طریقے سے ٹھیکے لیے جن کی کل مالیت 20 کروڑ 66 لاکھ، 30 ہزار، 905 ریال تھی۔