گوجرانوالہ کے نواحی علاقے واہنڈو میں پانچ سالہ بچی ایمان فاطمہ کو 22 فروری کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ قاتل خود بھی تین دن بعد، یعنی 25 فروری کو، بقول پولیس، ’اپنے ساتھیوں کی فائرنگ‘ کا نشانہ بن کر اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا تھا۔
گوجرانوالہ کا نام آتے ہی بات اب پہلوانی اور چڑے بٹیروں تک محدود نہیں رہی کیونکہ اب یہاں ’ہریسے‘ کا تذکرہ بھی زبان زدعام ہے۔