جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے دیے گئے بیان کے مطابق ’ریاسی کے ٹکسن ڈھوک نامی گاؤں کے دیہاتیوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لشکر طیبہ کے دو مطلوب ترین عسکریت پسندوں کو دبوچ کر ہمارے حوالے کر دیا ہے۔‘
بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو ترجمانوں کے پیغمبر اسلام سے متعلق ’توہین آمیز‘ بیانات پر پاکستان، افغانستان اور سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نے مذمت کی ہے، جس کے بعد بی جے پی نے دونوں اراکین کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔