جگ جگ جیے میرا پیارا وطن

’میں بھی پاکستان ہوں‘ نامی اس مہم کے پیچھے یہی سوچ موجود تھی کہ اگر سفید نہ ہو تو سبز کا ہونا بھی ممکن نہیں ہے۔ پاکستانی جھنڈے کے دونوں رنگ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

’میں بھی پاکستان ہوں‘ نامی اس مہم کے پیچھے یہ سوچ موجود تھی کہ اگر سفید نہ ہو تو سبز کا ہونا بھی ممکن نہیں ہے۔ پاکستانی جھنڈے کے دونوں رنگ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ خوشحال پاکستان کے لیے تمام فرقے، تمام ذاتیں، تمام زبانیں اور تمام عقیدے مل کر آگے بڑھیں تو کوئی شک نہیں کہ یہ منزل حاصل کرنا مشکل نہیں ہو گا۔ 

2017 میں شروع کی گئی سوشل میڈیا مہم ’میں بھی پاکستان ہوں‘ کو اس برس 14 اگست خواتین کے ملبوسات بنانے والے برانڈ ’کھادی‘ کی طرف سے ایک نیا رنگ دیا گیا۔

کھادی نے اس خوبصورت گانے میں پاکستان کی تمام اقلیتوں کو بہت ہم آہنگ رنگ میں پیش کیا ہے۔ گانے کا بنیادی فلسفہ یہ دکھائی دیتا ہے کہ اگر ایک عظیم خواہش (اپنے ملک کو پھلتے پھولتے دیکھنے کی خواہش) سامنے ہو تو قومیں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کے وجود میں آتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تفصیلات کے مطابق جب معروف گلوکارہ عابدہ پروین سے مذکورہ ادارے نے اس بارے میں رابطہ کیا تو  ایک تاثر یہ تھا کہ وہ عمومی طور پر اشتہاروں وغیرہ کے لیے نہیں گاتیں اور عین ممکن تھا کہ وہ انکار کر دیں۔  لیکن اس کے عین برعکس یہ ہوا کہ جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو میرا قومی گانا ہے، قوم کی خدمت ہے، میں یہ کیسے ٹھکرا سکتی ہوں؟ یہ گانا جے ڈبلیو ٹی گرے نامی اشتہاری کمپنی نے تیار کیا ہے اور ہدایات جامی میوزک سٹوڈیوز نے دیں۔

’میں بھی پاکستان ہوں‘ نامی اس مہم کے پیچھے یہی سوچ موجود تھی کہ اگر سفید نہ ہو تو سبز کا ہونا بھی ممکن نہیں ہے۔ پاکستانی جھنڈے کے دونوں رنگ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ خوشحال پاکستان کے لیے تمام فرقے، تمام ذاتیں، تمام زبانیں اور تمام عقیدے مل کر آگے بڑھیں تو کوئی شک نہیں کہ یہ منزل حاصل کرنا مشکل نہیں ہو گا۔ 

جگ جگ جیے میرا پیارا وطن، اس خواہش کا، اس دعا کا اور اس اتحاد کا خوبصورت اظہار ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی