وزیراعظم شہباز شریف اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان نے ملاقات میں علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور دیرپا امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ابوظبی
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں شہباز شریف سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچے۔