فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں صحافت سے وابستہ افراد کے خلاف 57 ایسے واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں دھمکیاں، حملے اور قانونی ہراسانی شامل ہے۔
صحافتی آزادی
آج دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں قتل، اغوا اور تشدد کے خاتمے اور صحافیوں کے لیے مکمل انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔