پاکستان میں موجود ان دو اہم ترین سنگی تحریروں کے بارے میں لوگ نہیں جانتے کہ بدھ مت میں انہیں بدھا کے فرامین کے بعد سب سے مقدس درجہ حاصل ہے اور شاید لوگ یہ بھی نہیں جانتے کہ انڈیا کے جھنڈے پر جو دھرما چکرا بنا ہوا ہے، وہ اشوک سے ہی موسوم ہے۔
مانسہرہ
مانسہرہ، بالا کوٹ اور ناران کے راستے بابو سر ٹاپ سے اتریں تو زیرو پوائنٹ چوک سے ہی شاہراہ قراقرم مسافروں کو دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ گلگت اور سکردو لے جاتی ہے۔ اس طرح بائیں جانب صرف تین کلومیٹر کی دوری پر آباد یہ شہر نظرانداز ہو جاتا ہے۔