مظاہرین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیم پر وسیع حملے کیے جا رہے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر فنڈز میں کٹوتیاں، بین الاقوامی طلبہ کی بے دخلی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں آزادی اظہار کو دبانا شامل ہیں۔
اسرائیل کے 18 مارچ کو کیے گئے فضائی حملوں میں 400 سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں۔ یہ 17 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے مہلک ترین دنوں میں سے ایک تھا، جو دو ماہ کی فائر بندی کے بعد پیش آیا۔