گاؤں دیہات میں سڑکیں بننے اور موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی آمد کے ساتھ ہی سواری کرنے والے جانوروں کا استعمال کم ہوا اور اسی وجہ سے ان کے سنگھار کے سامان بنانے کا فن بھی معدوم ہو رہا ہے۔
حاجی راجڑ کے مطابق وہ چارپائیاں بنانے کے دوران رنگوں کی ہم آہنگی کا خیال رکھتے ہیں اور اس کے لیے وہ انٹرنیٹ سے بھی مدد حاصل کرتے ہیں۔