سکھر اور گڈو بیراج کے درمیان تقریباً 1400 بلائنڈ ڈولفن موجود ہیں، جو پانی کی سطح کم ہونے کے باعث خطرے میں ہیں۔ چونکہ یہ جاندار نقل مکانی نہیں کر سکتے، اس لیے محدود پانی میں پھنسنے سے ان کی اموات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
سکھر کی ہول سیل مچھلی مارکیٹ میں موجود افغان تاجر زاہد گل نے بتایا کہ افغانستان میں میٹھے پانی کی مچھلیوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔