بین الاقوامی طور پر منعقد کیے جانے والے فوٹوگرافی کے اس مقابلے کا مقصد دنیا کے مختلف خطوں سے آنے والی ان آوازوں کی طرف لوگوں کی توجہ دلانا ہے جو شدید ماحولیاتی تبدیلی یا کسی اور زمینی مسئلے سے دوچار ہیں۔ ارتھ فوٹو 2019 نامی یہ مقابلہ فارسٹری انگلینڈ اور رائل جیوگرافکل سوسائٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔
مقابلے میں شارٹ لسٹ کی جانے والی چند تصاویر ملاحظہ کیجیے۔
کمبوڈیا کا ایک گاوں جو پانی میں ہی واقع ہے۔ (مارک فینیکس)
آلودگی اور دھوئیں میں گھرا ایک اُلو۔ (یوز لوئیس راڈریخیس)۔
صلیبوں کا جنگل۔ سپین میں واقع ایک جنگل جسے 2015 میں آگ لگ گئی تھی۔ (مارک بینہم)
روہنگیا کیمپوں میں 580000 بچے ہیں جو شدید غیر انسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔
’موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے بننے والے اس آئس برگ کی تصویر میں اس لیے لینا چاہتا تھا تاکہ اس کا شاندار اور پرہیبت تاثر دیکھنے والوں تک پہنچا سکوں۔‘ (سو فلڈ)
سیپیاں چننے والیاں۔ سیرالیون میں دریا کا زور کم ہونے پر رزق کی تلاش میں سرگرداں لڑکیاں۔ (گریگ فنل)
روہنگیا مہاجرین جن کی تعداد دس لاکھ سے بھی زیادہ ہے، صحت اور غربت کے لاتعداد مسائل سے نمٹ رہے ہیں۔ (لیری لوئی)