سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق رمضان کی 29 ویں شب، بدھ کی شام خانہ کعبہ میں 25 لاکھ سے زیادہ مسلمان جمع ہوئے اور انہوں نے عشا کی نماز اور نماز تراویح ادا کی۔
عرب نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں موجود مسلمانوں نے اس وقت ہونے والی ختم قرآن کی تلاوت بھی سنی۔
لوگ دن کے آغاز سے ہی مسجد میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن آل سدیس کی امامت میں نماز ادا کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے سعودی عرب اور دوسرے مسلمان ملکوں کے لیے شر سے حفاظت اور ان کے استحکام اور سلامتی کی دعا کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سعودی قیادت کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسجدالحرام اور مسجد نبوی کے امور سے متعلق جنرل پریذیڈنسی نے کہا کہ اس نے مسجد میں آنے والے تمام لوگوں کے تحفظ اور آرام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے اور خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے کیمرے عبادت کرنے والوں کے ساتھ رہے جو عشا کی نماز اور نماز تراویح ادا کرنے اور رمضان کی 29 ویں شب کو ختم قرآن میں شرکت کے لیے جوق درجوق مسجد میں آئے۔ مسجد کے صحن، فرش اور داخلی راستے عبادت کرنے والوں کی بڑی تعداد سے بھر گئے۔
فضائی تصاویر میں رمضان المبارک کی اس مقدس رات میں نمازیوں کی خدمت کے لیے سرکاری اداروں کی کوششوں سمیت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی حکومت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کی بدولت عبادت کرنے والوں میں سلامتی اور تحفظ کا احساس بھی دکھایا گیا۔
ایس پی اے کے ڈورن کیمروں نے پریذیڈنسی آف سٹیٹ سکیورٹی کی نگرانی میں مکہ مکرمہ کے اوپر بھی پرواز کی۔ اس اقدام کا مقصد رمضان کے دنوں میں عبادت کرنے والوں کی حفاظت اور انہیں خدمات کی فراہمی سے متعلق تمام شعبوں کی کوششوں کی ویڈیو بنانا تھا۔