ابھی چند دن پہلے ہی سوشل اور مرکزی میڈیا پر گلوکار علی نور کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں جان کر ان کے مداح یقیناً پریشان ہوئے تھے، جنہیں اُس وقت تسلی ہوئی، جب چند روز قبل گلوکار نے خود ٹوئٹر پر آگاہ کیا کہ وہ اب ٹھیک ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنے فینز کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں انہیں کچھ دلچسپ سننے اور دیکھنے کو ملے گا جس پر اس حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ آخر علی نور کیا کرنے جارہے ہیں۔
— Ali Noor (@AliNoor) July 16, 2019
اور یہ انتظار گذشتہ روز اُس وقت ختم ہوا، جب علی نور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مشہورِ زمانہ گانے ’منوا رے‘ کا 'آکاپیلا' ورژن شیئر کیا۔ آکاپیلا گانے میں موسیقی کے ساز یا آلے کو استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ منہ کے ذریعے موسیقی کا تاثر پیدا کیا جاتا ہے۔
#ManwaRePhirSe for #StrepsilsStereo check out the full version: https://t.co/M7PaBCzAW9 pic.twitter.com/F1xMuqpbPz
— Ali Noor (@AliNoor) July 19, 2019
مندانہ زیدی کی ہدایات میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
Bringing back so many amazing memories! ❤ all time fav!#ManwaRePhirSe
— Tayyaba (@TayyabaZee) July 20, 2019
In love with this song since childhood. Its a master piece.
— Khan Perfectionist (@TheTempestQueen) July 19, 2019
علی نور نے 1996 میں اپنے بھائی علی حمزہ کے ساتھ ’نوری‘ بینڈ کا آغاز کیا تھا۔
2002 میں ان کے گانے ’منوا رے‘ نے علی نور اور ان کے بینڈ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ ان کی پہلی البم ’سنو کہ میں ہوں جوان‘ 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔
وہ گلوگاری کے ساتھ ساتھ گانے لکھتے بھی ہیں جبکہ گٹار بھی بجاتے ہیں۔