یوکرین کے صدر وولودی میر زیلینسکی کے دفتر کے سربراہ آندرے یرماک نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کی صورت حال پر سعودی عرب کی میزبانی میں مذاکرات ہوں گے۔
اتوار کو کی جانے والی ٹویٹ میں آندرے یرماک کا کہنا تھا کہ ’ہم یوکرین کے امن فارمولے پر عملدرآمد کے حوالے سے قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں جو عنقریب سعودی عرب میں ہو گا۔‘
We are preparing the next meeting of national security advisers regarding the implementation of the @ZelenskyyUa Peace Formula, which will soon take place in . It was one of my speech points at the Congress of local and regional authorities under the President. pic.twitter.com/xazwqgic2c
— Andriy Yermak (@AndriyYermak) July 30, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’این ایس اے کی پہلی میٹنگ جو ہم نے شروع کی تھی، جون میں کوپن ہیگن میں ہوئی تھی۔ اب ہم سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں مغرب اور عالمی جنوب دونوں سے زیادہ سے زیادہ شراکت داروں کو شامل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے اس اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے میزبانوں اور شریک منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس کے حوالے سے سب سے پہلے رپورٹ کیا تھا۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات پانچ اور چھ اگست کو ہوں گے جس میں تقریباً 30 ممالک شرکت کریں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سربراہی اجلاس کی خبر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے جمعرات کو سعودی عرب کے دورے کے بعد سامنے آئی تھی۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات جدہ میں ہوں گے تاہم یوکرینی عہدیدار نے اس اجلاس کے مقام یا تاریخ کی تصدیق نہیں کی۔
العریبیہ اردو آندرے یرماک نے ایک بیان میں کہا کہ ’یوکرین امن فارمولہ 10 بنیادی نکات پر مشتمل ہے جس پر عمل درآمد نہ صرف یوکرین کے لیے امن کو یقینی بنائے گا بلکہ دنیا میں مستقبل کے تنازعات کا مقابلہ کرنے کے لیے میکانزم بھی تشکیل دے گا۔‘
یرماک نے کہا کہ ’ہم اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ یوکرین کے امن منصوبے کو بنیاد کے طور پر لیا جانا چاہئیے کیونکہ جنگ ہماری سرزمین پر ہو رہی ہے۔‘
یرماک کے مطابق ’ان 10 نکات پر تقریباً ہفتہ وار بنیادوں پر 50 سے زائد ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ انفرادی طور پر اور گروپس میں بات چیت کی گئی۔‘
اتوار کو بھی یرماک نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا تھا کہ ’یوکرین نیٹو میں شمولیت کے عمل کی تکمیل تک کیئف کے لیے زیر التوا گارنٹی کی فراہمی کے لیے اس ہفتے امریکہ کے ساتھ مشاورت شروع کرے گا۔‘