کترینہ کی ’سات لاکھ‘ کی انگوٹھی اور ’پرجائی جی‘ کو ویلکم

بالی وڈ سٹارز کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات کے ساتھ ساتھ میمز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کترینا کیف اور وکی کوشال گذشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے (تصویر: کترینا کیف انسٹاگرام اکاؤنٹ)

بالی وڈ سٹارز کترینہ کیف اور وکی کوشال نے ریاست راجستھان میں جمعرات کو اپنی شادی کے بعد انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں تو فوراً ہی وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

کہیں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات آتے رہے تو کہیں کترینہ کی انگوٹھی پر قیاس آرائیاں ہوئیں۔ کہیں دل جلوں کا درد تھم نہیں رہا تھا اور کہیں میمز کی برسات ہو رہی تھی۔

شادی کے بعد اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹس میں جوڑے نے لکھا: ’ہمارے دلوں میں ان سب چیزوں کے لیے محبت اور شکرگزاری ہے جو ہمیں اس مقام پر لائیں۔ اس نئے سفر میں آپ سب کے پیار اور نیک تمناؤں کے خواہش مند ہیں۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

ان کی پوسٹ کے جواب میں کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑہ اور ریتک روشن سمیت کئی سٹارز نے مبارک باد کے پیغامات دیے۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر انکشاف کیا کہ کترینہ اور وکی ان کے نئے پڑوسی ہوں گے۔ انسٹاگرام سٹوری میں کترینہ اور وکی کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ شادی ہوگئی کیونکہ اب وہ اپنے گھر میں شفٹ ہو جائیں گے اور ’ہمیں تعمیراتی کاموں کی آوازیں آنا بند ہو جائیں گی۔‘

کترینہ کی بہن ایزابیلا نے وکی کو خاندان میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور اسی طرح وکی کے بھائی سنی کوشال نے بھی ’پرجائی جی‘ (بھابی) کو ویلکم کہا۔

شادی کی تصاویر وائرل ہوتے ہی کترینہ کی انگوٹھی پر قیاس آرئیاں شروع ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ نیوز 18 کے مطابق کترینہ نے زیورات کے مشہور برانڈ ’ٹفنی‘ کی ہیرے اور نیلم کی انگوٹھی پہن رکھی تھی، جس کی قیمت 7.4 لاکھ بھارتی روپے ہے جبکہ وکی نے ٹفنی کی کلاسک رینج میں سے پلاٹینم کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈیا ٹوڈے کے مطابق شادی کے بعد وکی اور کترینہ سوائی مدھوپور میں شیرپور ہیلی پیڈ سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ جوڑے کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے رپورٹ کیا کہ وہ ممبئی سے ہنی مون کے لیے سیدھا مالدیپ جائیں گے۔

کترینہ اور وکی کی شادی ایک نجی تقریب رہی، جس میں ہندوستان ٹائمز کے مطابق 120 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ تاہم ایک مہمان کی کمی خاص طور پر موضوع گفتگو رہی اور وہ تھے سپر سٹار سلمان خان۔

بالی وڈ کے دبنگ خان راجستھان کی بجائے سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن میں اپنے ٹور کے سلسلے میں نظر آئے، مگر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں نہیں بخشا اور میمز کی بھرمار جاری رہی۔

حسنین یاسین نامی صارف بھی پیچھے نہ رہے۔ 

شادی پر مدعو مہمانوں کو ایونٹ کی تصاویر لینے کے حوالے سے خاص ہدایات دی گئی تھیں، جس کے بارے میں بھی سوشل میڈیا صارفین مذاق بناتے رہے۔

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ