پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے ’روزنامہ جموں و کشمیر‘ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کو ’سیاہ اقدام‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت سے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔
کشمیر
’یوم یکجہتی کشمیر‘ پر اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔