گذشتہ ہفتے ہونے والے مباحثے میں ناقص کارکردگی کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کو تند و تیز سوالات کا سامنا ہے اور ایوان نمائندگان کے ایک ساتھی ڈیموکریٹ نے عوامی طور پر ان سے صدارتی انتخابات سے دستبردارہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
جو بائیڈن
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرین جین پیئر نے پیر کو میڈیا بریفنگ میں ان صدر بائیڈن کو حواس باختہ دکھانے والی ویڈیوز کو ’گھٹیا‘ اور ’جعلی‘قرار دیا ہے۔