صحت

صحت

ٹائپ 5 ذیابیطس: ’زیادہ تر مریض تشخیص کے ایک سال سے زیادہ زندہ نہیں رہتے‘

غذائی قلت سے منسلک ذیابیطس کی ایک نئی قسم کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے جو موٹاپے سے نہیں بلکہ ناقص غذا سے تعلق رکھتی ہے۔ شوگر کی اس قسم کو پہلی بار کئی دہائیاں قبل ترقی پذیر ممالک میں دیکھا گیا۔