لمبی عمر کے دو آسان نسخے سامنے آ گئے: نئی تحقیق

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ صحت مند اور لمبی عمر حاصل کی جا سکتی ہے، جس کے لیے مشقت والی ورزشیں کرنا ضروری نہیں ہے۔

سائنس دان مشورہ دیتے ہیں کہ اچھی صحت کے لیے جسمانی سرگرمی کے مواقع تلاش کریں (فائل فوٹو: انواتو)

چاہے زیادہ ورزش نہ بھی کی جائے، تب بھی روزمرہ کی معمولی تبدیلیاں کسی شخص کی زندگی طویل بنا سکتی ہیں۔

ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق زیادہ نیند پوری کرنے اور زیادہ سبزیاں کھانے سے موت کا باعث بننے والے اسباب کم از کم 10 فیصد تک کم ہو سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی کے ماہر غذائیت ڈاکٹر نیکولس کوئمیل نے ایک بیان میں کہا: ’تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ متعدد رویّوں میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں پر ایک ساتھ توجہ مرکوز کرنا صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے انفرادی رویّے میں بڑی تبدیلی سے کہیں زیادہ مؤثر اور پائیدار حکمت عملی ہو سکتی ہے۔‘

کوئمیل اس مطالعے کے شریک محقق ہیں، جو پیر کو ’سرکولیشن‘ نامی جریدے میں شائع ہوا۔

تحقیق میں محققین نے یو کے بایوبینک کا ڈیٹا استعمال کیا، جس میں آٹھ سال کے عرصے میں 59 ہزار سے زائد شرکا کی نگرانی کی گئی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مطالعے کے 24 ہزار سے زائد شرکا میں بالغ افراد جسمانی طور پر زیادہ فعال تھے لیکن انہوں نے باقاعدہ ورزش نہیں کی تھی۔

انہوں نے سات دن تک ٹریکرز پہنے اور غذا سے متعلق ڈیٹا رپورٹ کیا۔ محققین نے مشین لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے ہر دن کے لیے پہننے والے آلے سے ماپی گئی نیند اور سرگرمی کی حساب لگایا، جسے ہسپتال اور اموات کے ڈیٹا سے جانچا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شرکا کی خوراک کے معیار کو اس بنیاد پر سکور کیا گیا کہ انہوں نے کیا کھایا، جن میں سبزیاں، پھل، مچھلی، دودھ، مکمل اناج، سبزیوں کے تیل، ریفائنڈ اناج، پراسیس شدہ اور غیر پراسیس شدہ گوشت، اور میٹھے مشروبات شامل تھے۔

سٹاماٹکِس نے دی پوسٹ کو بتایا کہ تحقیق سے پتہ چلا کہ ہلکی پھلکی سیر بھی دل کے امراض اور موت کے خطرے کو ان لوگوں کے مقابلے میں کچھ حد تک کم کرتی ہے جنہوں نے تقریباً کوئی سرگرمی ریکارڈ نہیں کی۔

تاہم، زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو روزانہ دو گھنٹے سے زیادہ ہلکی سرگرمی کی ضرورت ہوتی ہے۔

لیکن اگر روزانہ 24 منٹ کی معتدل حرکت کی جائے، تو دل کے مسائل پیدا ہونے یا ان سے مرنے کے خطرے میں 50 فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔

تیز رفتار ورزش کا فائدہ اس سے بھی زیادہ تھا۔ روزانہ صرف پانچ منٹ کی تیز دوڑ جیسی سرگرمی دل کے مسائل سے مرنے کے امکانات کو تقریباً 40 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

سٹاماٹکِس نے مشورہ دیا: جسمامی حرکت بڑھانے کے مواقع تلاش کریں۔‘ اس میں سیڑھیاں چڑھنا یا ’تیز چلنا‘ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’جتنی تیزی سے باغبانی کر سکتے ہیں کریں، ایسی بےشمار سرگرمیاں ہیں جن میں آپ تھوڑی سی اضافی جسمانی مشقت شامل کر سکتے ہیں، چاہے وہ وہی کام کیوں نہ ہو جو آپ نے ویسے ہی کرنا ہو۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت