پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حکومت سے جانے کے بعد گذشتہ ایک ماہ سے ان کی عوامی رابطے کی مہم جاری ہے۔
عمران خان کئی جلسوں اور خطابوں میں ملک میں اور بیرون ملک شہریوں پر زور دے چکے ہیں کہ وہ ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف اور ’حقیقی آزادی‘ کے لیے پرامن احتجاج کریں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پنجاب کے شہر میانوالی میں جمعے کو ایک جلسے سے خطاب میں وہ کہہ چکے ہیں کہ وہ مئی کی 20 تاریخ کے بعد کبھی بھی اسلام آباد مارچ کی کال دے سکتے ہیں۔
ان کا دعویٰ ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں اتنے لوگ اپنے حق میں جمع کریں گے جتنے پہلے کبھی دیکھے نہیں گئے۔
اس صورت حال پر کارٹونسٹ ظہور کی نظر۔