صبح اٹھا، ایک کوٹ لنڈے سے دو دن پہلے خریدا تھا، اسے ڈرائی کلین کرنے دیا تو دکان والے بھائی سے درخواست کی کہ یار کل شام تک دے دیجیے گا، پرسوں فنکشن کرنا ہے۔
کہنے لگے ’سر جی کچھ بھی اور پہن جاؤ یہ نہیں ملے گا۔‘ ایسا ٹکا سا جواب انہوں نے کبھی نہیں ٹکایا تھا۔
شدید حیران ہوا اور پوچھا کہ ’مرشد خیر ہے؟ آگے تو 12 گھنٹے کی سروس پہ بھی چیزیں اٹھائی ہیں، آج صبح کس سے لڑ کر بیٹھے ہیں؟‘
بولے ’آپ نہا کے آئے ہو؟‘
اب میں تھوڑا مشکوک ہو گیا کہ استاد یہ رات والی بُوٹی کے اثر میں ہیں۔ خیر، مناسب سا جواب دیا کہ ’خیریت، اب نہانے کا سین کیوں کھول رہے ہیں؟‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کہنے لگے ’پانی گرم تھا؟‘ کہا ہاں، بولے ’تو پھر آپ امیر لوگ ہو سر، گیس بھی آ رہا ہے، پانی بھی آ رہا ہے، بجلی بھی ہے، ادھر اپنے پاس صبح سے ٹوئٹر ہے بس، اور یہ ساری خبریں ہیں جو بتا رہی ہیں کہ ’بجلی اگلے 36 گھنٹے نہیں آئے گا، اور آپ کے پاس یو پی ایس بھی چالو ہو گا، جبھی خبر نئیں آپ کو، اتنے امیر ہو تو لنڈے کے کپڑے کیوں پہنتے ہو؟‘
میں نے معصوم سی مسکراہٹ کے ساتھ سر کھجایا اور غیر معینہ مدت کی رسید کٹوا کے دفتر آ گیا۔
ٹوئٹر کھولا تو وہی کہانی تھی جو ڈرائی کلین والے نے سنائی تھی۔ ہر طرف شور ہے کہ بجلی غائب ہے اور کم سے کم 12 گھنٹے بعد مکمل بحال ہو گی۔ ٹوئٹر پہ نمبر ون ٹرینڈ بھی اسی حساب سے #ElectricityShutDown ہے۔
ایک جُگت جو نمبر ون پر چل رہی ہے وہ یہ کہ ’مشن مجنوں والا سدھارتھ آیا تھا نیوکلیئر پلانٹ اڑانے، کسی لاہوریے نے غلط راستہ بتا دیا، وہ پاور پلانٹ اڑا کے چلا گیا۔‘
Pakistani is not coming slow even in Power Black out#ElectricityShutDown #PowerBreakDown #memes pic.twitter.com/h3RNB4BAnE
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) January 23, 2023
ایک اور میم بھی ٹوئٹر پہ ہاتھوں ہاتھ لے جا رہی ہے جس کے مطابق ’یو پی ایس ہے پر بجلی نئیں، جنریٹر گیس پہ ہے لیکن گیس ندارد اور سولر پینل لگے ہیں مگر دھوپ نئیں ہے۔‘
Situation right now#Blackout #ElectricityShutDown pic.twitter.com/oOy7TJkus1
— سيدhaider (@Pakhto_wri8s) January 23, 2023
دوسری جانب جن کے فون کی بیٹری ختم ہونے والی ہے وہ غریب الگ پریشانی میں ہیں، قوم لیکن جُگت سے کہاں از آتی ہے، ملاحظہ کیجے:
#memes Light tu ani nahi, lets laugh a little #ElectricityShutDown #poweroutage #Blackout pic.twitter.com/qV06o0tDOE
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) January 23, 2023
اپنی طرح سادھو، سنت، فقیر، پُرباش لوگ بھی ٹوئٹر پہ اللہ میاں نے بھیجے ہوتے ہیں۔ ایک مہربان کا مشورہ چیک کیجے اور عمل کرنے کا دل چاہے تو ستو پی کے سونے کا اضافہ میری طرف سے کر لیں۔
Dear self !
— Muhammad Sadaruddin Shah (@sadaruddin_shah) January 23, 2023
Turn off your mobile,
and take a deep breath.
Relax
Everything is happening on its appointed time for a while as per the plan made by the best Planner.
You are here to taste every taste.
Enjoy the ride !!!
It's an adventure.#ElectricityShutDown pic.twitter.com/loIG5sns95
ایک ٹوئٹر صارف نے موجودہ صورت حال کو بالکل کوزے میں سمو دیا ۔۔۔ ’چاند پہ ہے اپُن‘ سبحان اللہ، اس سے عمدہ تبصرہ کیا ہو سکتا ہے۔
Cannt and Bahria town wale be like#poweroutrage #ElectricityShutDown pic.twitter.com/hmfNNjiVQh
— سيدhaider (@Pakhto_wri8s) January 23, 2023
کچھ دور بین لوگ اسے پاکستان کی سیاسی صورت حال پر منطبق کر کے نئے نتیجے بھی نکال رہے ہیں۔ وطن عزیز میں تفریح یہی ہے کہ نیا بہرحال کچھ بھی نہیں ہوتا اور تاریخ اپنے آپ کو رج کے دہراتی ہے۔
Situation after light will Come.#ElectricityShutDown pic.twitter.com/jPanXEVuzP
— Mohammad Hazran (@KhazranSays) January 23, 2023
تو خدا بہتر جاننے والا ہے کہ اب اصل میں کیا ہو گا لیکن آفیشل سرکاری بیان کے مطابق 12 گھنٹے میں بجلی کی بحالی متوقع ہے۔
12 hours, not a big deal.#PowerOutage pic.twitter.com/6G2tyrT8O8
— Javed Iqbal (@Javed2k) January 23, 2023